حکمران طبقہ اخراجات کم کرے ، عوام پر بوجھ نہ ڈالا جائے : جماعت اسلامی

حکمران طبقہ اخراجات کم کرے ، عوام  پر بوجھ نہ ڈالا جائے : جماعت اسلامی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ضلعی ترجمان جماعت اسلامی عمران حسن اعوان نے کہا ہے کہ عوام پر عالمی حالات کے اثرات ڈالنے کے بجائے سرکاری مراعات اور اخراجات کم کرنے کی ضرورت ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی شاہ خرچیاں غریب عوام برداشت کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم لیوی کی مد میں غریب طبقہ سالانہ 900 ارب روپے ادا کرنے پر مجبور ہے ، جبکہ حکمران عوام کی زندگی آسان بنانے کے بجائے مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں