مسیت والا میں دو گروپوں میں تصادم، 9افراد زخمی
مسیت والا میں دو گروپوں میں تصادم، 9افراد زخمیزخمیوں میں 2 افراد کو فائر لگے ، زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا
میانوالی(نامہ نگار) نواحی علاقہ مسیت والا میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑا اسلحہ، کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ استعمال تک جا پہنچا، جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں 2 افراد کو فائر لگے جبکہ دیگر کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے وار سے زخمی ہوئے ۔ تمام زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال عیسیٰ خیل منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔