بلدیہ نے مسلم ٹاؤن سے نالیوں اور برساتی پانی نکالنا شروع کر دیا

 بلدیہ نے مسلم ٹاؤن سے نالیوں  اور برساتی پانی نکالنا شروع کر دیا

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)بلدیہ فاروقہ نے مسلم ٹاؤن سے نالیوں اور برساتی پانی نکالنا شروع کر دیا ہے ۔

مسلم ٹاؤن وارڈ نمبر ایک کے سنٹر میں پڑے خالی پلاٹ جو جوہڑ میں تبدیل ہو چکاتھا عرصہ دراز ہے مچھروں کی افزائس کا سبب بن رہاتھااہل محلہ طویل عرصہ سے نکاسی آب کا مطالبہ کر رہے تھے مگر کوئی شنوائی نہ ہو سکی بلدیہ نے نالہ تعمیر کرنے کی بجائے پیٹر انجن کے زریعے پانی نکالنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے مسلم ٹاؤن کے رہائشی قسور خان،اور فراست خان نے بلدیہ کے پانی نکالنے کے اس منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے تحصیل انتظامیہ اور بلدیہ کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نکاسی آب کا مستقل حل کا مطالبہ کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں