پولیس لائنز میں جنرل پریڈ ،چاک و چوبند دستے کی سلامی

  پولیس لائنز میں جنرل پریڈ ،چاک و چوبند دستے کی سلامی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر پولیس لائنز فیصل آباد میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ جنرل پریڈ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔

 جنرل پریڈ میں ڈی ایس پی سرکل تاندلیانوالہ نے جنرل پریڈ کا ملاحظہ کیا اور ملازمان کا ٹرن آؤٹ چیک کیا۔ پریڈ میں لائن آفیسر و ضلع بھر سے پولیس افسروں اور ملاز مین ،ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، ٹریفک پولیس اور ایس پی یو نے شرکت کی، ڈی ایس پی نے پولیس کے چاک و چوبند دستے سے سلامی لی، اس موقع پر سی پی او کا کہنا تھا کہ پریڈ پولیس فورس کے جوانوں کو جسمانی و زہنی طور پر مضبوط رکھتی ہے ، جنرل پریڈ کا مقصد پولیس اہلکاروں کی فزیکل فٹنس اور ڈسپلن میں بہتری لانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں