تھانیدار کی بیوی کے دونوں ہاتھ مشین میں آکر کٹ گئے ، اپنی مد د آپ کے تحت فنڈنگ کی

تھانیدار کی بیوی کے دونوں ہاتھ  مشین میں آکر کٹ گئے ، اپنی  مد د آپ کے تحت فنڈنگ کی

میانوالی (نامہ نگار)گذشتہ دنوں علاقہ چھدرو وانڈھا بدری خیلانوالہ میں پولیس کے اہلکار اے ایس آئی اکرام اللہ خان کی بیوی کے دونوں ہاتھ اچانک چارے والی مشین میں آ کر کٹ گئے ۔

ٍمیانوالی پولیس کے اہلکاران نے ایک عمدہ مثالی جذبے کے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے ساتھی کی ایمرجنسی فنڈنگ کی جو کہ بوساطت لائن آفیسر پولیس لائن میانوالی سب انسپکٹر نور خان نیازی شہباز خیل کے ذریعے ان تک پہنچا دی گئی ہے جوکہ انتہائی خوش آئند اقدام ہے ۔لیکن اس کیساتھ یہ بھی یاد رہے کہ جملہ پولیس ملازمین سرکار کی تنخواہوں سے ماہانہ ویلفیئر فنڈز کے نام سے آٹو میٹک جو کٹوتی ہوتی ہیں اور اس فنڈز سے بھی ایسے موقع پر فوری طور پر امداد فراہم کی جانی چاہیے۔ اور متعلقہ اعلیٰ حکام کو بھی اس امر کا فوری نوٹس لے کر سرکاری اور فاونڈیشن فنڈ سے امداد کرنی ضروری ہے۔ غریب اہلکار کے ساتھ یہ بہت بڑا حادثہ ہے۔ اور خاتون کے دونوں ہاتھوں کی معذوری ہے۔ اور اس کے علاج پر کافی حد تک اخراجات ہوں گے اس ہوشرباء مہنگائی میں پولیس دوست اہلکاران کی طرف سے مدد پر اہل علاقہ نے میانوالی پولیس کے اہلکاروں کے اپنی مدد آپ کے تحت اس جذبہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں