3سال سے روپوش 2مقدمات میں روپوش مجرم اشتہاری گرفتار
دادخیل (نماندہ دنیا )تھانہ داؤد خیل پولیس کی کاروائی، 3سال سے روپوش 2مقدمات میں روپوش مجرم اشتہاری گرفتار۔
‘ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ داؤد خیل سب انسپکٹر مقبول خان اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر 3سال سے روپوش منشیات کے 2مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری نزاکت اللہ ولد حبیب اللہ سکنہ داؤد خیل کو گرفتار کیا ہے ۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔