شہراور گردونوح میں موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہراور گردونوح میں سوموار کے روز بھی موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہا۔
شہر سمیت متعدد علاقوں میں وقفہ وقفہ سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جبکہ تحصیل ساہیوال کے علاقے میں ژالہ باری اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا،جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے بھی موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔