بیماریوں کے خاتمہ میں بارش اہم کردار ادا کرے گی ،سینئر میڈیکل سپیشلسٹ

 بیماریوں کے خاتمہ میں بارش اہم کردار  ادا کرے گی ،سینئر میڈیکل سپیشلسٹ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سینئر میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر عدنان افضل گوندل نے کہا ہے کہ حالیہ بارش سے جہاں موسم میں خوشگوار تبدیلی آئی ہے وہاں پر چھوٹے بڑوں میں مختلف بیماریوں کے خاتمہ میں بھی یہ بارش اہم کردار ادا کرے گی۔

جبکہ خشک موسم کی وجہ سے بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں میں بھی نزلہ کھانسی بخار کی شکایات عام تھی اب ان میں بہتری آئے گی ڈاکٹر عدنان افضل گوندل کا کہنا تھا کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی نزلہ کھانسی زکام بخار کی بڑی وجہ ٹھنڈے مشروبات ہیں ابھی ٹھنڈے پانی کا استعمال نہیں کرنا چاہیے اس سے گلے کی خرابی جیسی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر عدنان افضل گوندل نے پورے رمضان المبارک میں خدمت انسانیت کے تحت سوشل میڈیا پر عوامی آگاہی مہم جاری رکھی جس پر سماجی حلقے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں