کوئی بھی تاجر اگر تجاوز کرے گا تو دکان ایک ہفتہ کے لیے سیل کر دی جائے گی ، ممتاز اختر کاہلوں

 کوئی بھی تاجر اگر تجاوز کرے گا تو  دکان ایک ہفتہ کے لیے سیل کر  دی جائے گی ، ممتاز اختر کاہلوں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے کہ بازاروں سے تجاوزات کو ختم کیا جاتا۔۔

 اور تاجروں کو وارننگ دی جاتی کہ کوئی بھی تاجر اگر تجاوز کرے گا تو اس کی دکان ایک ہفتہ کے لیے سیل کر دی جائے گی اور اس پر بھاری جرمانہ کیا جائے گا مگر یہاں پر جنگلے لگا کر بازاروں کو خوبصورت بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے پہلے انہوں نے جنگلہ بس شروع کی اب جنگلہ بازار بنائے جا رہے ہیں جس سے خزانے پر نہ صرف بوجھ بڑھے گا بلکہ جو حالات ملک کے معاشی طور پر چل رہے ہیں اس پر بھی برا اثر پڑے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں