نوجوان بجلی کے پول پر چڑھ گیا ، بحفاظت اتار لیا

نوجوان بجلی کے پول پر چڑھ  گیا ، بحفاظت اتار لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )نوجوان ہائی ایکسٹیشن پاور لائن کے پول پر چڑھ گیا،نوجوان پول کی سپورٹ پر بیٹھ کر اٹھکیلیاں کرتے ہوئے شور مچانے لگا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے بجلی کی سپلائی بند کروااکے کرین کی مدد سے خطرناک آپریشن کیا، اورنوجوان پول سے بحفاظت اتار لیا،نوجوان کی شناخت 21طیب سکنہ ماڈل کالونی کے نام سے ہوئی، ریسکیو حکام کے مطابق نوجوان کا ذہنی توازن درست نہیں، ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، نوجوان کو اسکے گھر بھیج دیا گیا ہے ، جبکہ ریسکیو کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی پر علاقہ مکینوں نے شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں