صلح کیلئے رقم بٹورنے والے نوسر باز کے خلاف مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مقدمہ کے مخالفین سے صلح کیلئے رقم بٹورنے والے نوسر باز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔
بتایا جاتا ہے کہ 53جنوبی میں مغل خان کا اپنے ہمسائے مصور کے ساتھ نکاسی آب اور گٹر بنانے کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا تو مصور نے مغل خان اوراسکے دیگر اہل خانہ کے خلاف مقدمہ درج کر وا دیا، جس میں صلح اور مقدمہ خارج کروانے کیلئے تنویر بشیر نامی شخص نے مغل خان سے 15ہزار روپے وصول کر کے ہڑپ کر لئے جبکہ نہ تو صلح کروائی اور نہ ہی مقدمہ خارج نہیں کروایا جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی۔