روڈ سیکٹر کی چاروں اضلاع میں جاری اور نئی سکیموں کا تفصیلی جائزہ

 روڈ سیکٹر کی چاروں اضلاع میں جاری اور نئی سکیموں کا تفصیلی جائزہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت روڈ سیکٹر کی چاروں اضلاع میں جاری اور نئی سکیموں کا تفصیلی جائزہ اجلاس میں لیا گیا۔

اجلاس میں نئے اے ڈی پی کے تحت تیار کردہ سکیموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ایکسین ہائی ویز، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اور ہر سکیم کی پیش رفت، مالی وسائل کی دستیابی، اور وقت پر مکمل ہونے کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ’’سوہنے پنڈ، سوہنیاں راہواں‘‘ منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی۔کمشنر سرگودھا نے ہدایت کی کہ ہر منصوبے میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے مقررہ ٹائم لائنز پر عمل درآمد لازمی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا مقصد نہ صرف بنیادی ڈھانچے کی بہتری ہے بلکہ روزمرہ زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا بھی ہے ۔ کمشنر نے کہا کہ وہ خود بھی اضلاع کے دوروں کے دوران ان جاری سکیموں کا موقع پر جا کر جائزہ لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں