ہمارے ثالثی کردرا کو عالمی سطح پر قدر سے دیکھا جا رہا ،ملک شہادت

ہمارے ثالثی کردرا کو عالمی سطح پر قدر سے دیکھا جا رہا ،ملک شہادت

ہمارے ثالثی کردرا کو عالمی سطح پر قدر سے دیکھا جا رہا ،ملک شہادت مسلم ممالک کی مذاکرات کی کامیابی سے پاکستان کا تشخص اور وقار مزید بہتر ہو گا

خوشاب(نمائندہ دنیا )سابق وزیر مملکت برائے قانون و انصاف ملک شہادت اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے خطے میں قیام امن کیلئے سفارتی کاوشیں اور عالمی سطح پر پائیدار امن کے قیام کیلئے پاکستان کے ثالثی کردرا کو بین القوامی سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے ، انشاء اﷲ اسلام آباد میں چار دوست مسلم ممالک کی مذاکرات کی کامیابی سے پاکستان کا تشخص اور وقار مزید بہتر ہو گا ۔ جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ برادر اسلامی ممالک ترکی،سعودی عرب اور مصر کے وزرا ئے خارجہ کی اسلام آباد آمد اور کامیاب کانفرنس کا انعقاد پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی بصیرت اور امن استحکام اور مثبت مکالمے کے عزم کی عکاس ہے ۔ اس تاریخی پیش رفت پر وطن عزیز کی سیاسی و عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی انتھک کاوشوں اور شبانہ روز محنت کی بدولت پاکستان کو عالمی سطح پر بھرپور کامیابی ملی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی نظریاتی اساس کو برورار کھتے ہوئے اسلام اور عالم اسلام پر منڈلانے والے خطرات دور کر نے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے انشاء اﷲ ہماری یہ جدو جہد ضرور رنگ لائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں