نالوں کی کلیرنس کی آڑ میں تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان
نالوں کی کلیرنس کی آڑ میں تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان نکاسی آب کا نظام درہم برہم ،بارشی پانی نے آمدو رفت کی راہیں مسدود کر دیں
خوشاب(نمائندہ دنیا )ضلعی صد مقام جوہر آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نکاسی آب کے نالوں کی کلیرنس کی آڑ میں تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے باوجودبارش کے دوران جوہرآباد کے بازار تالابوں کے مناظر پیش کرنے لگے ، اس وقت مین بازار، جنوبی بازار، کالج چوک ، پرانا ڈاکخانہ چوک سمیت شہر کے تمام بازاروں میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہونے کے سب کھڑے ہونیولے بارشی پانی نے آمدو رفت کی راہیں مسدود کر رکھی نہیں جس کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات کے ساتھ ساتھ تاجروں کو کاروبار جاری رکھنے میں بھی شدید دشواریاں حائل ہیں جوہرآباد کی تاجر برادری اور عوامی سماجی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند ماہ ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی میونسپل کمیٹی کے سٹاف نے ہیوی مشینری کے ذریعے بازاروں کے دونوں اطراف کی دکانوں کے سامنے بنے ہوئے ریمپس توڑ دیئے تھے اورتاجروں کے احتجاج پر یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ نہ صرف دکانداروں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا بلکہ ان کی دکانوں کے سامنے پانی بھی کھڑا نہیں ہونے دیا جائیگا،گزشتہ شب ہونیوالی بارش نے نالے کی کلیئرنس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹھوس یقین دہانیوں کا پردہ چاک کر دیا ہے ،انہوں نے مین بازار اور اس سے ملٖحقہ تمام علاقوں میں ناکسی آب کا نظام درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔