پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی اور ملاوٹی کھویا بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی اور ملاوٹی کھویا بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ 300 لیٹر ملاوٹی کھویا تلف ملزمان کیخلاف مقدمہ درج اور کھویا یونٹ بند
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی اور ملاوٹی کھویا بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، بھاری مقدار میں کھویا بنانے والا محلول برآمد کر کے تلف کر دیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے طویل ریکی کے بعد جعلی اور ملاوٹی کھویا بنانے والا یونٹ پکڑ لیا جبکہ 300 لیٹر ملاوٹی کھویا کے محلول کو موقع پر تلف کردیا ، جبکہ ملزمان کیخلاف ملاوٹ کرنے پر مقدمہ درج اور کھویا یونٹ کو بند کر دیا گیا۔ اس موقع پر ترجمان فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ شہری ملاوٹ مافیاء کیخلاف مشن میں فوڈ اتھارٹی کو ساتھ دیں اور ہیلپ لائن1223 پر اپنی شکایات کا اندراج اور ملاوٹ مافیاء جیسے عناصر کیخلاف شکایات کر سکتے ہیں۔