یونین کونسلوں کی نئی حد بندیوں کو حتمی شکل دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں اور یونین کونسلوں کی نئی حد بندیوں کو حتمی شکل دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
نئی حد بندیوں سے بلدیاتی اداروں اور یونین کونسلوں کی تعداد بڑھ گئی ہے تاہم ان اداروں اور یونین کونسلوں کی حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کرے گا ،جس کا شیڈول جلد جاری ہوگا نئی حدبندیوں میں ضلع سرگودھا میں بلدیاتی اداروں کی تعداد 8سے بڑھ کر19جبکہ یونین کونسلوں کی تعداد186سے بڑھ کر236ہو جائے گی۔