ایس پی انوسٹی گیشن کی ایس ڈی پی او آفس کوٹمومن میں میٹنگ

ایس پی انوسٹی گیشن کی ایس ڈی پی  او آفس کوٹمومن میں میٹنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا عمران عباس چدھڑ کی ایس ڈی پی او آفس کوٹمومن میں میٹنگ کا انعقاد ہوا۔

جس میں ایس ڈی پی او کوٹمومن سمیت تھانہ میلہ، کوٹمومن،مڈھ رانجھا اور لکسیاں کے ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران، آئی ٹی سٹاف اور محرران نے شرکت کی ، اس موقع پر تفتیشی افسران کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ بھی لیا، تمام تفتیشی افسران کو حکم دیا گیا کہ وہ سنگین مقدمات (جیسے قتل، ڈکیتی اور راہزنی) کی تفتیش کو میرٹ پر جلد از جلد مکمل کریں اور چالان عدالتوں میں جمع کرائیں، مجرمانِ اشتہاری اور عدالتی مفروروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے اور انہیں فوری گرفتار کرنے کا ہدف دیا گیا۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا تفتیش میں غفلت یا جانبداری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی، جبکہ بہتر کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں