15 درجہ چہارم ملازمین کو اگلے سکیل میں ترقی دے دی گئی

 15 درجہ چہارم ملازمین کو اگلے  سکیل میں ترقی دے دی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے ٹائم اسکیل پروموشن کے تحت اپنے ماتحت 15 درجہ چہارم ملازمین کو اگلے سکیل میں ترقی دے دی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد ہارون نے ترقی پانے والے ریونیو درجہ چہارم ملازمین میں ترقی کے آرڈرز تقسیم کیے ۔ترقی پانے والوں میں امتیاز حسین، سید محمد زین شاہ، محمد عزیز، عامر شہزاد، صابر حسین، محمد شکیل، حافظ عبدالرحیم، واصف حیات، علی اکبر، اﷲ رکھا نائب قاصد، محمد شریف، نصر اﷲ ، اشتیاق احمد، محمد ارشد چوکیدار، بابر رسول دفتری اور مشتاق مسیح سویپر شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ترقی پانے والے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ترقی ان کی محنت اور خدمات کا اعتراف ہے ۔ انہوں نے ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ بھی مزید محنت، ایمانداری اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں اور سرکاری امور کی بہتری میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں