کلورکوٹ اور گردونواح میں دس گھنٹے تک بارش
کلورکوٹ(نمایندہ دنیا )کلورکوٹ اور گردونواح میں دس گھنٹے تک رات سے لیکر صبح تک بارش کا سلسلہ جاری رہا بارش سے سروں چنا کی کاٹی ہوئی فصلات متاثر زمیندا رپریشان۔
تفصیلات کے مطابق کلورکوٹ اور گردونواح میں گزتہ شام سے لیکر صبح تک مسلسل اٹھ سے دس گھنٹے تک بارش کا سلسلہ جارہ رہا بارش سے نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے مسلسل بارش سے سروں اور بارانی چنا کی کچھ روز کاٹی گئی فصلات متاثر ہوئی ہیں بارش کے سلسلہ سے کسان پریشان ہیں اور اﷲ پاک سے بارشیں روکنے کی دعائیں مانگ رہے ہیں