کندیا ں میں 450 روپے فی کلو کے حساب سے ایل پی جی فروخت

 کندیا ں میں 450 روپے فی کلو  کے حساب سے ایل پی جی فروخت

کندیاں(نمائندہ دنیا )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ایل پی جی گیس کے نرخوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

تحصیل پپلاں کے مختلف علاقوں کندیاں، ہرنولی اور دیگر مضافاتی علاقوں میں اوگرا کی جانب سے ایل پی جی 78 روپے فی کلو مہنگی کرکے سرکاری ریٹ 304 روپے مقرر تو کردیا گیالیکن مارکیٹ میں فی کلو 400 سے 450 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی شہریوں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں حالیہ ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے جینا دوبھر کر رکھا ہے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہوا ہے ۔

 

شہریوں کا کہنا ہے کہ سوء گیس کی عدم دستیابی کے باعث انہیں ایل پی جی استعمال کرنا پڑتی ہے مگر قیمتوں میں مسلسل اضافہ ان کے لیے ناقابل برداشت بنتا جا رہا ہے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس امر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایل پی جی کی قیمتوں کو اعتدال پر لایا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں