ڈی ایس پی پٹرولنگ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا
خوشاب(نمائندہ دنیا ) ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب حیدر علی ٹیپو نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔
اپنی تعیناتی کے پ]ہلے روز انہیں اپنے سٹاف کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی اور انہیں آفس کے امور بطریق احسن سر انجام دینے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ ہائی وے پٹرولنگ پولیس پر عوام کی جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی جن سے بطریق احسن عہدہ براء ہونے کیلئے اأنی تما صلاحیتیں اور توانائیاں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ بہترین کارکرکردگی کے حامل سٹاف کی بھر پور پذیرائی کی جائے گی جبکہ غفلت و لا پرواہی کے مرتکب سٹاف کیخلاف محکمانہ کاروائی گی۔ ڈی ایس پی پٹرولنگ حیدر علی ٹیپو نے بعد ازاں ڈی پی او خوشاب ڈالٹر عماری شیرازی سے بھی ملاقات کی۔