تبلیغی جماعت مجلس حزب الانصار کا 93 واں سالانہ جلسہ آج بھیرہ میں ہو گا
بھیرہ(نامہ نگار ) برصغیر پاک و ہند کی قدیم تبلیغی جماعت مجلس حزب الانصار کا 93 واں سالانہ جلسہ آج روز جمعہ مرکزی جامع مسجد بگویہ بھیرہ میں شروع ہو رہا ہے
مجلس حزب الانصار کے نائب امیر اسلاف بگویہ کے جانشین ولی عہد صاحبزادہ آصف ابرار بگوی نے بتایا کہ اس 2 روزہ جلسہ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں خطبہ افتتاحیہ داعی اتحاد امت امیر شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی دیں گے اس علمی روحانی اور اصلاحی جلسہ کی مختلف نشستوں سے اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق رکن ڈاکٹر ابو الحسن محمد شاہ الازہری پیر اف چورہ شریف محمد حسنین فاروق شاہ پیر محمد انور قریشی پیر محمد اسلم رضوی پیر اف للہ شریف پیر وقار رسول و دیگر خطاب کریں گے ۔مفتی سید بلال شاہ مفتی ظہیر احمد ظہیر مولانا محمد سعید اسد سہروردی پیر نور سلطان قادری پیر محمود الرسول قاری عبدالجبار مولانا مفتی ملک غلام مرتضی سمیت دیگر علمائے کرام خطاب کریں گے قیام طعام اور رہائش مجلس حزب الانصار کے زمہ ہو گی