پروگرام \"نورحیات\" جاری ،بچوں، بچیوں اور معذور غریب مرد و خواتین میں ویل چیئر تقسیم

پروگرام \

میانوالی (نامہ نگار)پروگرام نورحیات جاری و ساری ہے ، جس کا مقصد اسپیشل بچوں، بچیوں اور معذور غریب مرد و خواتین میں ویل چیئر تقسیم کرنا ہے ۔

اہلیان میانوالی اور صدر گل بانو ویلفیئر فاؤنڈیشن عنایت اللہ خان عرف ککا خان، سینئر نائب صدر خالد عباس خان نیازی، نائب صدر یوسف خان، جنرل سیکرٹری عیسب خان، جوائنٹ سیکرٹری عاصمہ نجیب، اور ڈائریکٹرز محمد فیاض خان، روبی رفیع، وقاص خان، عامر خان کی جانب سے گل بانو ویلفیئر فاؤنڈیشن یو کے کے صدر ندیم رضوان بیگ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا، جنہوں نے گزشتہ تین ماہ میں پورے ضلع میانوالی میں 100 سے زائد معذور افراد، اسپیشل بچوں، خواتین اور بڑوں میں ویل چیئر تقسیم کیئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں