ڈی پی او میانوالی کی ریٹائرڈ پولیس افسران و اہلکاروں سے ملاقات

ڈی پی او میانوالی کی ریٹائرڈ پولیس افسران و اہلکاروں سے ملاقات

میانوالی (نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی کی ریٹائرڈ پولیس افسران و اہلکاروں سے ملاقات۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی اظہر سعید کے ہمراہ پولیس لائنز میں ریٹائرڈ پولیس افسران و اہلکاروں سے خصوصی ملاقات کی۔

ڈی پی او میانوالی نے ریٹائرڈ افسران و اہلکاروں کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دے کر محکمہ پولیس کا وقار بلند کیا۔ ملاقات کے دوران پولیس فورس کی بہتری، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ڈی پی او میانوالی نے ریٹائرڈ اہلکاروں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ میانوالی پولیس اپنے ریٹائرڈ افسران کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر سطح پر تعاون جاری رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں