کار اور ریڑھی کے مابین تصادم سے 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی

کار اور ریڑھی کے مابین تصادم  سے 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی

قائدآباد(نمائندہ دنیا)تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل ریڑھی کے مابین تصادم سے 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی۔

خوشاب روڈ نواب دی کوٹھی کے نزدیک قائدآباد آنے والی کار اور غلط سائیڈ پر سفر کرنے والے موٹر سائیکل ریڑھی کے مابین حادثہ ہوا جس میں موٹر سائیکل ریڑھی پر سوار خانہ بدوشوں کی 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں