اسسٹنٹ کمشنر بھلوال کا پبلک لائبریری کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر بھلوال کا  پبلک لائبریری کا دورہ

بھلوال(نمائندہ دنیا( اسسٹنٹ کمشنر بھلوال مدثر ممتاز یرل نے بھلوال پبلک لائبریری کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران لائبریری کے مختلف حصوں، مطالعہ گاہوں اور کتب کی دستیابی کو چیک کیا گیا، جبکہ نظم و ضبط اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔اس موقع پر کہا گیا کہ لائبریری کو فعال اور عوام دوست بنانا ترجیح ہے تاکہ شہری، بالخصوص طلبہ، بہتر تعلیمی ماحول سے مستفید ہو سکیں۔ تحصیل انتظامیہ بھلوال کا فیملی پارک کا دورہ تحصیل انتظامیہ بھلوال کی جانب سے فیملی پارک کا دورہ کیا گیا، جہاں پارک میں صفائی ستھرائی، سہولیات کی فراہمی اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر شہریوں سے ملاقات کر کے ان سے پارک کی بہتری کے حوالے سے براہِ راست فیڈبیک بھی حاصل کیا گیا۔متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کی گئیں کہ پارک میں صفائی، شجرکاری اور دیگر سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں