پٹرولنگ پوسٹ تری خیل کی مارچ 2026 کی کارکردگی شاندار رہی

پٹرولنگ پوسٹ تری خیل کی مارچ  2026 کی کارکردگی شاندار رہی

موچھ (نمائندہ دنیا)پٹرولنگ پوسٹ تری خیل کی ماہ مارچ 2026 ئکی کارکردگی شاندار رہی۔

انچارج کلیم اللہ خان SI نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پٹرولنگ پوسٹ تری خیل کے سٹاف نے مارچ 2026 ء میں افسران بالا کے احکامات پر عمل درامد کرتے ہوئے 25 غیر قانونی گیس سلنڈر والی گاڑیوں پر جبکہ تین تیز رفتار موٹر سائیکل/گاڑیوں پر ایف ائی آرز درج کرائیں۔جبکہ دو مجرم اشتہاری اور ایک عدالتی مفرور کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کرایا گیا۔ قانون کی خلاف ورزی پر 2493 لوگوں کو 3441750 روپے کے چالان دیئے گئے ۔مزید بذریعہ ای پولیس ایپ 16978 افراد اور 6272 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔تاکہ ملکی حالات کے پیش نظر کسی بھی قسم کے حادثے سے اپنی عوام کو محفوظ رکھا جا سکے مزید روڈز پر ماہ رواں میں 100 لوگوں کی ہیلپ کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں