جامعہ صدیقیہ کے زیر اہتمام سالانہ سنی کانفرنس و تقریبِ دستارِ فضیلت و تقسیمِ انعامات کا انعقاد
میانوالی (نامہ نگار )جامعہ صدیقیہ عیدگاہ لاری اڈا ہرنولی میانوالی کے زیر اہتمام بعد از عشاء سالانہ سنی کانفرنس و تقریبِ دستارِ فضیلت و تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں خانقاہ سراجیہ سے پیر طریقت صاحبزادہ خواجہ نجیب احمد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اس موقع پر ملک بھر سے نامور علمائے کرام نے بھی شرکت کی، جن میں امیر تحریک خدام اہلسنت والجماعت پاکستان مولانا قاضی ظہورالحسنین اظہر، شیخ الحدیث پیر حبیب الرحمن سومرو اور مناظر اسلام مولانا محمد عاطف حنفی شامل تھے ۔ مقررین نے اپنے علمی و اصلاحی خطابات سے حاضرین کے دلوں کو منور کیا تقریب کی نقابت کے فرائض مولانا شاہد اقبال حنفی نے بخوبی انجام دیئے ، جبکہ میزبان محفل قاری سیف اللہ خالد نے معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس بابرکت محفل میں علمائے کرام اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پروگرام کو سراہا۔