پرائیویٹ محکموں اداروں ،کاروباری مراکز ،کارخانوں میں کام کرنے والے ورکروں کا استحصال جاری

پرائیویٹ محکموں اداروں ،کاروباری  مراکز ،کارخانوں میں کام کرنے  والے ورکروں کا استحصال جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )محکمہ لیبر کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے پرائیویٹ محکموں اداروں ،کاروباری مراکز ،کارخانوں میں کام کرنے والے ورکروں کا استحصال جاری ہے۔

 حکومت کی جانب سے مقررکردہ معاوضے کے مقابلے میں بہت کم تنخواہیں مل رہی ہے جبکہ ڈیوٹی زیادہ لی جا رہی ہے محکمہ افسران فیلڈ میں جانے کے بجائے دفتر میں بیٹھ کر سب اچھا کی رپورٹ بھیج دیتے ہیں جبکہ محکمہ سوشل سیکورٹی افسران نیبھی چپ سادھ رکھی ہے ان غریبوں کی محکمہ سوشل سیکورٹی میں رجسٹریشن بھی نہیں کرائی جارہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں