تین افراد نے ساز باز کر کے شہری کو قیمتی گاڑی سے محروم کرد یا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تین افراد نے ساز باز کر کے شہری کو قیمتی گاڑی سے محروم کرد یا ۔
بتایا جاتا ہے کہ چک سید ا زیریں کے رہائشی ضیغم عباس نے اپنے بھائی ظہور احمد سے حسن علی کو 38لاکھ روپے کی گاڑی امانتاً دلوائی اور طے پایا کہ اگر گاڑی پسند آ گئی تو رقم ادا کر دینگے تاہم بعد ازان حسن نے حسیب اور شفیق کے ساتھ ساز با کر کے مبینہ طور پر گاڑی غائب کر دی اور واپس کرنے کی بجائے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے جس پر پولیس نے تینوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔