مسلح شخص کی فائرنگ ،کزن شدید زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نواحی علاقے 113جنوبی میں بچوں کی لڑائی کے تنازعہ پر مسلح شخص کی فائرنگ سے اس کی 22سالہ کزن شدید زخمی ہوگئی ۔
بتایا جاتا ہے کہ بچوں کی لڑائی کا گلہ کرنے پر آصف طیش میں آ گیا اور فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر اسکی کزن لائبہ شدید زخمی ہو گئی ،ملزم فرار ہو گیا مقدمہ درج کر لیا گیا۔