گورنمنٹ ہائی سکول رادھن کی تقریب تقسیم انعامات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال خان شمس الرحمن نے گورنمنٹ ہائی سکول رادھن کے سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
انہوں نے جماعت اول تا ہفتم کے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات تقسیم کیے ۔تقریب میں اساتذہ، طلبہ اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ محنت، لگن اور نظم و ضبط کامیابی کی کنجی ہیں۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ تعلیم پر بھرپور توجہ دیں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں۔انہوں نے اساتذہ کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ اساتذہ نئی نسل کی تربیت میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔