ضلع بھر میں سستے آٹے کی بلا تعطل فراہمی کا سلسلہ جاری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وقار یوسف نے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں سستے آٹے کی بلا تعطل فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ 2 اپریل کو ضلع بھر کی 139 مختلف دکانوں پر مجموعی طور پر 7275 تھیلے (10 کلوگرام) سستا آٹا فراہم کیا گیا اور شہری 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا مقررہ سرکاری نرخ 905 روپے میں حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سیزن میں اب تک ضلع بھر میں 25 لاکھ سے زائد (10 کلو) اور ساڈھے گیارہ ہزار سے زائد (20 کلو) آٹا کے تھیلے مارکیٹ می فراہم کیے گئے ہیں۔