ڈیرہ مویشاں میں داخل ہو کر فائرنگ کرنیوالے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابقہ رنجش پر مخالف کے ڈیرہ مویشاں میں داخل ہو کر فائرنگ کرنیوالے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ کوٹ حاکم خان میں شہبا ز کے ڈیرہ پر امان اﷲ وغیرہ نے آ کر فائرنگ کی جس پر وہاں موجود افراد نے چھپ کر جانیں بچائیں، فائرنگ کی آواز سے اطراف کے رہائشیوں کو آتا ہوا دیکھ کر ملزمان فرار ہو گئے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شہباز کے بیٹوں سے تلخ کلامی پر رنجش چلی آ رہی ہے ، تاہم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی گئی ۔