خاتون کاشتکار کے باغ کا صفایا کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے بچہ کلاں میں ملزمان نے خاتون کاشتکار کے باغ کا صفایا کر دیا۔
متاثرہ خاتون رضیہ بیگم نے پولیس کو بتایا کہ توقیر وغیر نشہ کے عادی اور فروخت کرتے ہیں ، حالیہ سیزن کے دوران ملزمان نے مختلف اوقا ت میں میرے باغ سے مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے مالٹے چوری توڑ کر فروخت کر دیئے ، قانونی کاروائی پر ملزمان نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے جس پر پولیس نے چارنامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔