زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش ،3افراد کیخلاف مقدمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نشہ میں دھت ہو کر محنت کش گھرانے کی دوشیزہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنیوالے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ چک 50شمالی میں اریان وغیرہ نے اپنی محلے دار 15سالہ (ا) کو گھر میں داخل ہو کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے مبینہ طور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ،تاہم لڑکی کی مزاحمت اور شوواویلہ پر فرار ہو گئے پولیس نے دو نامزد اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔