عربوں کا دامن بھی بے گناہوں کے خون سے رنگین ،علامہ ظہیر الحسن

عربوں کا دامن بھی بے گناہوں کے خون سے رنگین ،علامہ ظہیر الحسن

عربوں کا دامن بھی بے گناہوں کے خون سے رنگین ،علامہ ظہیر الحسن دلوں میں ایمان ہو تو دنیا کی کسی طاقت کو زیر کیا جا سکتا ، میڈیا سے گفتگو

خوشاب(نمائندہ دنیا ) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی راہنما علامہ ظہیر الحسن کربلائی نے کہا ہے کہ غیور ایرانی قوم نے بے مثال استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثابت کر دیا کہ اگر دلوں میں ایمان کی حرارت موجود ہو تو دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت کو بھی زیر کیا جا سکتا ہے شہدائے ایران کا لہو ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کی ایک روشن علامت اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے ، وہ ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی آرگنائزر راجہ شبیر حسین جنجوعہ رہائش گاہ ورکرز کالونی جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا شہید علی لاریجانی کا مسلم حکمرانوں کے نام خط ایک واضح پیغام جو امت کو بیدار کرنے کے لیے کافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غزہ اور فلسطین میں بہنے والے مظلوم مسلمان پکار پکار کر کہہ رہے ہیں کہ معصوم بچوں کے قتل عام میں امریکہ کے اتحادی عرب ممالک ان جرائم کے برابرکے شراکت دار ہیں اور عربوں کا دامن بھی بے گناہوں کے خون سے رنگین ہے اب ایران کے خلاف ان کی خاموشی ظلم کے تسلسل کو مزید تقویت دے رہی ہے ۔ علامہ ظہیر الحسن کربلائی کا کہان تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ مسلم ممالک کے عوام اپنے حکمرانوں سے ان کی خیانت کا حساب لیں ،انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ملک سے امریکی اثر و رسوخ کا خاتمہ، امریکی سفارتخانوں کو بند اور سفیروں کو ملک بدر کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں