سرگودھا : چوروں کا گینگ گرفتار ، بھاری سامان برآمد

سرگودھا : چوروں کا گینگ گرفتار ، بھاری سامان برآمد

سرگودھا : چوروں کا گینگ گرفتار ، بھاری سامان برآمد 3موٹر سائیکلیں برآمد ،قانونی کارروائی کے بعد مالکان کے حوالے کر دی گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی بڑی کاروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے 03چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، برآمدہ مال مسروقہ بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا، اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے ایس ایچ او صدر اور انکی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور ان کی دادرسی ہماری اولین ترجیح ہے ۔ جرائم پیشہ عناصر کے لیے سرگودھا میں کوئی جگہ نہیں، پولیس دن رات عوام کی خدمت اور امن و امان کے قیام کے لیے کوشاں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں