لاہور سے میانوالی جانے والی ٹرین پٹڑی سے اتر گئی

 لاہور سے میانوالی جانے والی ٹرین پٹڑی سے اتر گئی

لاہور سے میانوالی جانے والی ٹرین پٹڑی سے اتر گئی سپید کم ہونے کی وجہ سے حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) گنجان آبادی مجاہد کالونی کے قریب لاہور سے میانوالی جانے والی ٹرین پٹڑی سے اتر گئی بتایاجاتا ہے کہ لاہور سے براستہ سرگودھا میانوالی جانیوالی مسافر ٹرین کی دو بوگیاں مجاہد کالونی کے قریب پٹڑی سے اتر گئی تاہم سپید کم ہونے کی وجہ سے حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،اطلاع ملنے پر پولیس ، ضلعی انتظامیہ اور ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے ، مسافروں کو ٹرین کے دوسرے ڈبوں میں بٹھا کر روانہ کر دیا گیاجبکہ ٹریک سے اترنے والی بوگیوں کو دوبارہ پٹڑی پر چڑھانے کا عمل جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں