ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی  عقیدت و احترام سے منائی گئی

فاروقہ/سرگودھا (نمائندہ دنیا)سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی نائب صدر ملک عطا اللہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو متفقہ آئین دیا، قادیانیوں کو اقلیت قرار دے کر ختم نبوت کا دفاع کیا اور پاکستانیوں کو ان کی شناخت دیتے ہوئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا اجرا کیا۔انہوں نے کہا کہ بھٹو صاحب خود جاگیردار ہونے کے باوجود زرعی اصلاحات کے ذریعے جاگیردارانہ نظام میں تبدیلی لائے اور عام آدمی کو بااختیار بنایا۔مقامی صدر محمد رمضان بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھٹو کو پھانسی دے کر راستے سے تو ہٹا دیا گیا، مگر انہیں عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں