تیل کی قیمتوں میں رد و بدل عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش : رائے فاروق ڈھڈی
فاروقہ/سرگودھا (نمائندہ دنیا)سابق چیئرمین یونین کونسل عظمت والا رائے فاروق ڈھڈی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں بار بار رد و بدل عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پہلے قیمتوں میں 200 روپے تک اضافہ کیا گیا اور پھر 80 روپے کمی کر کے عوام کو ریلیف دینے کا تاثر دیا گیا، جو حقیقت کے برعکس ہے ۔رائے فاروق ڈھڈی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اپنی رقم واپس طلب کر لی ہے ، اور معروف صحافی نجم سیٹھی کے بقول اگر رقم واپس نہ کی گئی تو پاکستانیوں کی جائیداد ضبط کیے جانے کا خدشہ ہے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکمران اپنی جائیدادیں بچانے کے لیے قوم کو قربانی کا بکرا بنا رہے ہیں، اور ایک بار پھر عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔