مچھروں کی بھرمار، شہری مختلف بیماریوں کا شکار
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)شہر اور گردونواح میں مچھروں کی بھرمار نے سرکاری حکام کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ۔
کارپوریشن اور محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی اور ملیریا کے خاتمے کے دعوؤں کے باوجود عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ذرائع کے مطابق ملیریا اور ڈینگی مچھر کی افزائش جاری ہے ، جس کے باعث شہری بخار اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ایسے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور مچھروں کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔