نو سرباز نے شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نو سرباز نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے موٹرسائیکل سے محروم کر دیا اور رفوچکر ہو گیا۔
31شمالی ے رہائشی محمد ریاض نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کا موٹرسائیکل فروخت کرنے کیلئے انٹر نیٹ پر اشتہار دیا، جس پر ایک نامعلوم شخص نے کال کر کے موٹرسائیکل خریدنے کی خواہش ظاہر کی اور اسی روز میرے گھر آگیا جو کہ ایک خستہ حال پرانے موٹرسائیکل پر سوار تھا ملزم نے اپنا موٹرسائیکل وہیں کھڑا کیا اور میرا موٹرسائیکل ٹرائی کیلئے لے گیا جو تاحال واپس نہیں آیا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔