ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی پیپلزپارٹی رہنماؤں کا خراجِ عقیدت
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سابق وزیر مملکت و ڈویژنل صدر پیپلزپارٹی تسنیم احمد قریشی، ملک حامد نواز اعوان ایڈووکیٹ، حاجی متین احمد قریشی، رانا عمیر خان، شیخ کامران شہزاد اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ۔
قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید تاریخ ساز رہنما تھے جنہوں نے ملک، قوم اور جمہوریت کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے اور مسلم امہ کو یکجا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ رہنماؤں کے مطابق بھٹو شہید نے اپنے اصولوں اور جمہوریت کے لیے عظیم قربانی دی۔یہ بات انہوں نے پیپلز سیکرٹریٹ اقبال کالونی میں ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی کے موقع پر منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی رہنماؤں سمیت چوہدری ارشد ڈھونڈا، میاں جاوید امجد، جاوید کمبوہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔