نامعلوم افراد نے ڈیرہ مویشیاں کو آگ لگا دی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تحصیل ساہی وال کے علاقہ پنڈی دارا میں نامعلوم افراد نے محمد یوسف نامی شخص کے ڈیرہ مویشیاں کو آگ لگا دی اور فرار ہو گئے۔
لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مویشیوں کو باہر نکال کر آگ پر قابو پا لیا تاہم آگ لگنے سے پانچ لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تاحال کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔