راجباہ کی خستہ حالی، آبادی اور زرعی زمینوں کو خطرات
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)محکمہ انہار کے افسران کی مبینہ عدم توجہی کے باعث جوہر کالونی بھلوال روڈ سے پل 111 تک 22 کلو میٹر طویل راجباہ شدید خستہ حالی کا شکار ہے ۔
مقامی افراد کے مطابق راجباہ کی مؤثر صفائی نہ ہونے اور پشتوں کی مرمت نہ کیے جانے کے باعث نہ صرف قریبی آبادیوں کو خطرات لاحق ہیں بلکہ کسانوں کو بھی دوہری مشکلات کا سامنا ہے ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ درجنوں مقامات پر پشتے کمزور ہو چکے ہیں، جن میں کسی بھی وقت شگاف پڑنے کا خدشہ موجود ہے ، تاہم محکمہ انہار کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا گیا۔انہوں نے ڈویژنل کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے راجباہ کی صفائی اور مرمت کے اقدامات کیے جائیں۔