موچھ :ڈرائیونگ لائسنس سینٹرز کی بندش پر عوامی تشویش

موچھ :ڈرائیونگ لائسنس سینٹرز کی بندش پر عوامی تشویش

موچھ :ڈرائیونگ لائسنس سینٹرز کی بندش پر عوامی تشویش مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کا حیرت اور تشویش کا اظہار

موچھ (نمائندہ دنیا)عوام الناس کو آسان اور قریبی ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت سے محروم کر دیا گیا ہے ، پنجاب بھر میں پٹرولنگ پولیس کے تقریباً 200 سے زائد ڈرائیونگ لائسنس سینٹرز بند کر دئیے گئے ہیں۔اس اقدام پر مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے حیرت اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی شاندار سہولت کو ہرگز بند نہیں کیا جانا چاہیے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مستقبل میں تمام پٹرولنگ پوسٹوں کو لائسنس کے اجرا کے اختیارات دیے جائیں اور کمرشل لائسنس جاری کرنے کی اجازت بھی فراہم کی جائے تاکہ ٹریفک پولیس پر بوجھ کم ہو سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف عوام کو زیادہ سہولت میسر آئے گی بلکہ حکومتی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا اور ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں