قتل میں استعمال ہونے والی بندوق برآمد

قتل میں استعمال ہونے  والی بندوق برآمد

شاہ پورصدر (نامہ نگار) تھانہ شاہ پور کے دوہرے قتل کے مشہور مقدمہ میں ایک ملزم صفی اللہ کی نشاندہی پر قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی بندوق اور بارہ عدد کارتوس پولیس تھانہ شاہ پور نے برآمد کرلیے۔۔۔

 جو کہ اس نے قتل کے بعد اپنے ملازم خالد ولد ربنواز کی بیٹھک واقع جہان آباد میں چھپا دی تھی، اس مقدمہ میں گرفتار دوسرے ملزم وقار احمد عرف بھولا سکنہ مقام حیات سرگودہا کی نشاندہی پرقتل کی واردات میں استعمال ہونے والا پستول تیس بور ویگوال ریلوے لائن کے قریب برآمد کرلیا جو کہ ملزم نے واردات کے بعد وہاں چھپا دیا تھا پولیس تھانہ شاہ پور نے دونوں ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں