دنیا پاکستان کے مثبت کردار کی معترف نظر آرہی ، محمد خالد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) دنیا پاکستان کے مثبت کردار کی معترف نظر آرہی ہے اور اس کا سہرا بلا شبہ حکومت اور پاک فوج کے سر ہے جن کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے آج دنیا بھر میں امن کی باتیں ہو رہی ہیں۔
چیئرمین مرکزی انجمن تاجران سرگودھا محمد خالد نے کہا کہ اس وقت دنیا جب جنگ کی لپیٹ میں آ رہی تھی اور معاشی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی تھی ۔ان حالات میں پاکستان کی فوج اور حکومت نے لڑنے والے ممالک کو مذاکرات پر مجبور کر کے ثابت کیا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے امن کا خواہاں ہے اور دنیا میں امن چاہتا ہے جس کی یہ واضح مثال ہے آج دنیا بھر میں پاکستان کے مثالی کردار کی تعریف کی جا رہی ہے ۔