شادی شدہ خاتون کمسن بچے سمیت پر اسرار طور پر غائب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نواحی علاقے 130شمالی سے شادی شدہ خاتون کمسن بچے سمیت پر اسرار طور پر غائب ہو گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ مسماۃ(ش) اور اسکا پانچ سالہ بیٹا گزشتہ شام اچانک غائب ہو گئے جس کے ورثاء نے دونوں کے اغواء کا شبہ ظاہرکرتے ہوئے دیہہ کے بعض افراد کی نشاندہی کی ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔